How to Apply For NTN in Pakistan این ٹی این کیلئے درخواست کا طریقہ کار

مندرجہ ذیل مراحل طے کرکے آپ نئی رجسٹریشن کیلئے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔

مرحلہ نمبر 1:

FBR پورٹل https://e.fbr.gov.pk پر وزٹ کریں۔

مرحلہ نمبر 2:

  • "E-Registration" کے ڈراپ ڈاؤن میں "New E-Registration" پر کلک کریں اور سامنے ظاہر ہونے والی اسکرین میں بنیادی معلومات کا اندراج کریں۔
  • ٹیکس دہندہ ٹائپ ( ایک فرد کیلئے، اے او پی، یا کمپنی ) کا انتخاب کریں
  • منتخب شدہ ٹیکس دہندہ ٹائپ کے مطابق قومی شناختی کارڈ نمبر / قومی ٹیکس نمبر / رجسٹریشن.آئی این سی (CNIC/NTN/Reg.Inc) درج کریں۔
  • ٹیکس دہندہ کا نام درج کریں۔
  • "امیج کیریکٹر " درج کریں۔
  • "OK" کے بٹن پر کلک کریں۔

مرحلہ نمبر 3:

مرحلہ نمبر 2 میں منتخب کیے گئے ٹیکس دہندہ ٹائپ پر مشتمل ایک آن لائن ٹیکس فارم اسکرین پر ظاہر ہوجائے گا۔ فارم میں موجود کوائف مکمل کریں۔ آپ فارم کو فراہم شدہ معلومات کے ساتھ محفوظ کرسکتے ہیں اور بعد میں ضرورت پڑنے پر دوبارہ وہیں سے شروع کرسکتے ہیں۔

مرحلہ نمبر 4:

آن لائن رجسٹریشن کی تکمیل کے بعد، فارم کی تصدیق کیلئے Verify بٹن پر کلک کریں۔

مرحلہ نمبر 5:

کامیاب تصدیق کے بعد، Submit بٹن پر کلک کرکے فارم جمع کریں۔ سسٹم آپ کو ایک ٹوکن نمبر فراہم کرے گا وہ نوٹ کرلیں تاکہ درخواست کا سٹیٹس چیک کرسکیں۔ درخواست کا سٹیٹس آن لائن یا پھر 24 گھنٹے سروس ہیلپ لائن 772-772-111-051 پر کال کرکے چیک کیا جاسکتا ہے۔

NTN سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کیلئے کسی بھی Taxpayer Facilitation Centers پر تشریف لے جائیں اور وہاں آن لائن درخواست کی ایک دستخط شدہ کاپی بمعہ اہم دستاویزات جمع کروا دیں۔

  • ایک صفحہ پر مشتمل سادہ سا فارم ( NTN Form ) اہم دستاویزات کے ساتھ جمع کروائیں۔
  • تمام درخواستیں سنٹرل رجسٹریشن دفتر ( CRO ) اسلام آباد بھجوا دی جاتی ہیں، جو یونیفارم NTN نامزد کرتے ہیں۔
  • سنٹر درخواست پر کارروائی کرتا ہے اور بغیر معاوضے کے NTN جاری کردیتا ہے۔
  • درخواست دہندہ کے رجسٹرڈ ایڈریس پر سرٹیفیکٹ بھیج دیا جاتا ہے۔
connetion successful
You will be the first to comment here.
Cancel