Essay on Circus Show سرکس(تماش گاہ)

Circus

معنی اور مفہوم:-

سرکس انگریزی زبان کا لفظ ہے۔جس کے اردومعنی کرتب گاہ ہیں لیکن عام زبان میں اسے سرکس ہی کہاجاتاہے۔سرکس تفریحی کا بھر پور نظارہ پیش کرتی ہے اس میں انسانوں کی پھرتی کے کارنامے اور حیوانوں کے کرتب دکھائے جاتے ہیں اداکاری کے یہ نمونے سرکس کے درمیانی حصے میں دکھائے جاتے ہیں۔اسی جگہ کو''رنگ'' RING کہتے ہیں۔ان کے علاومخصوص پریڈ،سفری چڑیاگھرکی نمائش کی جاتی ہیں۔پریوں کی تمثیل اور سائیڈشوعلیحدہ پیش کئے جاتے ہیں۔

پاکستان کے قومی اورثقافتی میلوں میں چھوٹی اور بڑی سرکس اپنے شودکھاتی ہے۔ مگرگزشتہ کئی برسوں سے اکثرسرکس شوبندہوگئے ہیں۔یورپ اور امریکہ میں مستقل پختہ عمارتوں میں سرکس ہاؤس قائم ہیں۔موسم کی تبدیلی کے باعث بارش اوربرف باری کے دنوں میں بھی سرکس شومنعقد ہوتے ہیں۔ان ممالک کے بڑے شہروں میں شادی حال کی طرح سرکس ہاؤس کرایہ پربھی ملتے ہیں۔جہاں ملکی وغیرملکی سرکس شو،طائفے اورثاقافتی پروگرام ہوتے ہیں۔

سرکس کی تاریخ:-

سرکس کابانی فلپ اسٹھاے تھاجس نے 1768ء میں جدیدسرکس کی ابتداء کی۔یہ انگلینڈکارہنے والامشہورگھڑسوارتھا۔لوہے کے ایک دائرے سے گھوڑے سمیت نکل کر مختلف کرتب دکھاتا۔اس طرح اس نے گھڑ سواروں کی ایک ٹیم تشکیل دی جوانگلستان میں میلوں پرگھوڑوں کے نئے کرتب دکھاتی۔اس کے ایک گھڑسوارچارلیس ھگز نے 1782ء میں جدیدرنگ تشکیل دیاجس کانام رائل سرکس رکھا۔یہ کھیل پورے یورپ میں پھیل گیا۔ 1793ء میں سرکس کا مظاہرہ نیویارک اور فلاڈلفیامیں کیاگیا۔اس دوران ھگزنے سرکس کو روس میں متعارف کرایا۔جہاں سرکس کے کرتب سکھانے کے ادارے بھی قائم ہوچکے ہیں۔

1987ء میں روسی سرکس کے کرتب سکھانے کے ادارے جب تربیت کیلئے 40 آسامیاں پرکرنے کیلئے درخواستیں طلب کیں تو اس ادارے کو 4 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔یونان رسے پر چلنے کافن شروع ہواجوآج بھی رائج ہے۔جدیددور میں رسے پرچلنے کے علاوہ فنکار مختلف کرتب پیش کرتے ہیں۔نوجوان لڑکیاں رسے پرچلتی ہوئی رقص بھی کرتی ہیں۔ 1870ء میں ریل گاڑی کی ایجادسے سرکس کافن دنیاکے بڑے شہروں سے نکل کرقصبوں تک پھیل گیا۔ 1941ء میں یہ فن بڑے عروج پررہا۔اب نیویارک اور ماسکومیں سرکس کی بڑی بڑی عمارتیں قائم ہیں۔

موجودہ سرکس:-

عارضی سرکس جگہ کی مناسبت سے لگائی جاتی ہے۔اسی حساب سے کھیل پیش کرنے کی جگہ یعنی رنگ کوترتیب دیاجاتاہے۔خوبصورت جھنڈیوں اوررنگین روشنیوں سے سرکس شوسجایاجاتاہے۔ر نگ کے چاروں طرف تماشائیوں کے بیٹھنے کیلئے جگہ مخصوص کی جاتی ہے۔شوشروع کرنے سے پہلے پروگرام کے مطابق ہرفنکاراپنے فن کے مظاہرے کیلئے تیاری میں مصروف ہوتا ہے۔جوسرکس کے پردہ میں تیاری کرتاہے۔شوکرنے کے لباس پہنتے ہیں اورمیک اپ کیاجاتاہے۔شو شروع ہونے سے پہلے سرکس کابینڈاپنی سریلی دھنوں سے تماشائیوں کو محفوظ کرتاہے۔پھرگھنٹی بجتی ہے جوشروع ہونے کی نویدہے۔چھلانگیں لگا کرایک جھولے سے دوسرے طویل فاصلے کے جھولے تک کود کرپہنچنامسخروں کاکمال فن ہے۔

سائیکل سوارایک پہیہ کی سائیکل پراپنے کرتب دکھاتے ہیں۔مشکل ترین ورزش کے کھیل لوہے کے کڑوں سے گزر کر دیکھاتے ہیں۔جدیدسرکس نے حیرت انگیز کارنامے دکھائے ہیں۔چندسال ہوئے لاہور میں روسی سرکس کے فنکاروں نے عجیب کھیل پیش کئے۔سرکس شروع ہونے کاوقت 9 بجے تھامگرسرکس 10 بجے شروع ہوا۔تماشائیوں نے شوروغل مچایا۔ایک گھنٹہ بعد جب سرکس کا پہلافنکار آیاتو اس نے پہلے لوگوں کے شور کوچُپ کروایااور کہا کہ اپنی گھڑیوں میں وقت دیکھیں سب لوگوں کی گھڑیوں میں 9 بجے تھے۔لوگ حیران ہوگئے۔سرکس کے اداکارنے کہاکہ یہ ہماراپہلا آئیٹم تھاپھرلوگوں نے ذاتی سوال لکھ کر پوچھے جو سوفیصد درست پائے گئے۔

چینی بازی گری:-

موجودہ سرکس میں چینی بازی گری کے کرتب دکھائے جاتے ہیں۔ہاتھوں پرکھڑے ہونے اور کیکڑے کی چال چلنے کی بازی گری،موسیقی کی لے پرہوتی ہے۔بازی گری چینی عوام میں بڑی مقبول ہے۔''بانس کی مدد سے کودنا''پھل توڑنے والے محنت کشوں کی جنبشوں پر مبنی ہے۔چینی بازی گروں نے بڑی محنت سے کئی پیچیدہ کھیل تخلیق کئے ہیں۔مثلاً ''گھومتے پیالوں کاپگوڈا''طشتریاں گھومانا''اور''کرسیوں پرتوازن''دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں۔

چینی بازی گر اپنے ملک کے علاوہ بیرونی ممالک کے دوروں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔جس سے چین اور دوسرے ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کوفروغ ہواہے۔پاکستان میں بھی چینی بازی گرکئی دفعہ اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ سرکس کا کھیل دنیا میں کم ہورہاہے۔مہنگائی کے دور میں ایک توپرندے اور حیوانات بھی بھاری رقم سے حاصل ہوتے ہیں دوسرے ان کی خوراک بھی نسبتاًارزاں ہوگئی ہے۔مصروفیت کے دورمیں سرکس دیکھنے کا پہلامظاہرہ نہیں رہالوگ میلوں یا کسی قومی تقریب کے موقع پر ہی سرکس کا رخ کرتے ہیں۔ ٹیلیویژن نے تمام تفریح سمیٹ لی ہے۔

A circus offers a special kind of entertainment for the children and adults to enjoy. The company of performers at the arena of circus usually consists of acrobats, clowns, jugglers, dancers, hoopers, and unicyclists. Meanwhile, you can also amuse yourselves with feats of trained animals, tightrope walkers, and trapeze acts.

A large tent is specially erected for a circus, housing an arena for the performers in the middle of it. The circus companies host their shows at specific locations on special events. As the event is over or the number of spectators dwindles, they move to another place. In this way, the circus company keeps on moving from place to place and hosting shows in a nomadic style.

The acrobats perform extraordinary human feats of agility and balance. Their activities make use of both the acrobatic and gymnastic activities. They may also indulge in aerobatic activities. Their acts often stir fear among the spectators.

After an acrobatic activity, a clown may appear on the scene to entertain the spectators with different types of physical comedy, such as slapstick. Here slapstick refers to the style of humor which involves exaggerated physical activity.

The job of the jugglers at the circus is to show their physical skill at manipulating objects for the sake of entertainment. For example, a juggler may throw many objects such as rings or balls into the air and catch and throw them again quickly.

The dancers may pop in after an episode of an acrobatic or gymnastic activity. They would amuse the audience with their purposefully selected sequence of body movements with an aesthetic and symbolic value attached to them.

The hoopers engage in the manipulation of artistic or dancing movements with the help of a hoop which is made of plastic, wood or metal. They combine their physical tricks and technical moves with freestyle dancing.

The unicyclists at the circus drive single-wheeled vehicles with only a seat and no handle. The feats of unicyclists on a rope seem extremely dangerous.

The circus performers often bring with themselves the tamed wild animals, such as lions. They may cross hurdles, run in a line, and perform other tasks. Showing his confidence in the tamed wild creature, the trainer may sometime open the mouth of a lion and put his head into it!

Another amusing feat at the circus is that of tightrope walking. Also called funambulism, it involves the skill of walking along a thin rope or wire. Slacklining and slack rope walking are the other activities related to tightrope walking.

Tightwire, highwire, and skywalk are different types of tightrope walking.

connetion successful
You will be the first to comment here.
Cancel