پورے جسم کو دماغ کنٹرول کرتاہے،اگر دماغ صحیح طریقے سے کام کرتارہے توجسم بھی صحیح طریقے سے کام کرتا رہتاہے۔اس لئے ہمیں اپنے دماغ کو صحت مند رکھنا چاہیے۔آجکل کے اس جدید دور میں ایسی اطلاقات (Applications) موجود ہیں جو دماغ کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ان اطلاقات کے ذریعے آپ سے ایسی ورزشیں کروائی جاتی ہیں۔ جو آپ کے دماغ سے تمام قسم کی پریشانیوں اور تھکاوٹ کو ختم کر دیتی ہیں،جس سے آپ سکون محسوس کرتے ہیں۔
اب ہم آپ کو ایسی ہی کچھ اطلاقات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو آپ کی دماغی صحت کو بڑھانے میں آپ کی مدد کریں گی۔لیکن اس سے پہلے ہم آپ کو کچھ دماغی صحت کی آرگنائزیشن کے مطالعات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
World Health Organization (WHO) کے 2015 میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق 15000 دماغی صحت کی اطلاقات ایسی ہیں جودماغی صحت کی تشخیص اور علاج میں %29 کارآمد ثابت ہوئی ہیں۔
برطانیہ کی National Health Service (NHS)اور امریکی National Institute for Mental Health (NIMH) جیسے عوامی صحت کے اداروں کا کہنا ہے کہ دماغی صحت کی اطلاقات دماغی صحت کے علاج میں مؤثر اور سستی ہیں۔
یہ ایک ایسا کھیل ہے۔ جسے 13 سال سے بڑے لوگ کھیل سکتے ہیں۔یہ ایپ (Application) زندگی میں موجودمشکلوں اور رکاوٹوں سے نمٹنے کیلئے آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔یہ ایپ آپ کو نئی عادات اپنانے،تعلقات کو مضبوط بنانے،ہنرکو بہتر بنانے اور آپ کے خوابوں کو پورا کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔ یہ آپ کے ڈیپریشن اور پریشانی کے علاوہ تھکاوٹ کو بھی دور کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
مائنڈشفٹ (Mindshift) ایک بہترین ایپ ہے۔جو کہ نوجوانوں کیلئے خاص طور پر ڈیزائن کی گئی ہے۔یہ پریشان کن احساسات سے بچانے کے ساتھ ساتھ آپ کو ان کاحل بھی ڈھونڈنے میں مدد کرتی ہے۔اس کے علاوہ یہ آزمائشی تشخیص،سماجی تشخیص، عدم اطمینان،کارکردگی کی فکر،گھبراہٹ اور تنازعہ میں پر سُکون رہنے میں مدد کرتی ہیں۔
سال 2017 ء میں آئی فون کمپنی کی Calm Application کو Application of the Year" "کے طور پر نامزد کیاگیاتھا۔اس ایپ (Application) میں تھکاوٹ، پریشانی اور نیند کو بہتر بنانے جیسی سو سے بھی زیادہ ہدایات موجود ہیں۔یہ ایپ ناقابلِ یقینی طورپر بہترین ہے۔اس میں مختلف Categories ہیں جو نئے استعمال کنندہ (New User)اور پرانے استعمال کنندہ(Old User) کو مختلف ہدایت دیتی ہے۔آپ اس ایپ (Application)کو چاہے روزانہ استعمال کریں یا کبھی کبھی یہ پھر بھی آپ پر مثبت اثرات ہی مرتب کرے گی۔
اکثراوقات ایسا دل چاہتا ہے کہ انسان ایک لمبی سانس لے اوراسطرح سے پرسکون ہو جائے کہ زندگی میں کو ئی کام، تھکاوٹ، پریشانی نہ رہے۔ اسی طرح کے سکون کو حاصل کرنے کیلئے Breath To Relax ایپ بنائی گئی ہے۔ اس ایپ سے آپ اپنے جذبات پر اچھے سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ نیشنل سنٹر فارٹیلی ہیلتھ اینڈ ٹیکنالوجی "National center for Telehealth and Technology" کی جا نب سے بنایا جانے والا یہ پورٹ ایبل(Portable) آلہ ہے جو کہ یوزر میں ایک خاص مہارت کو پیدا کرتا ہے جسے ڈایافراگمیٹک بریتھ "Diaphragmatic Breath" کہتے ہیں۔
اس مہارت کے ذریعے اپنے جسم سے کشیدگی پیدا کرنیوالے ہارمونز" ایڈرینالین اور کارٹیسول" کے ردعمل کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔بریتھ ٹوریلیکس اطلاقات (Breth To Relax Application) ہمارے جسم سے کشیدگی پیدا کرنیوالے ہارمونز" ایڈرینالین اور کارٹیسول" کے اثرات کو بھانپ کر فائٹ اور فلائٹ والی حالت کو کم کرتی ہے۔یہ ایپ اب ایپل کی گھڑیوں میں بھی استعمال ہورہی ہے۔
موڈ ٹول "Mood Tool" جیساکہ نام سے ہی واضح ہے کہ اس ٹول کا مقصد انسانی مزاج کو بہتر کرنا ہے۔ یہ ٹول کلینیکل ڈیپریشن (Clinical Depression) کے ذریعے یوزر کے مزاج میں بہتری لاتا ہے اور فوراً سے آپ غم، غصے، کشیدگی سے خوشگوار ہو جاتے ہیں۔ موڈ کو بہتر بنانے کیلئے آپ اس ایپ کے ذریعے مختلف وڈیوز Videos اور دوسرے تفریحی پروگرامز بھی تلاش کرسکتے ہیں۔اس ایپ (Application) میں Depression Tests اور Thought Diary جیسے مختلف پروگرامز بھی ہیں۔۔۔
ڈیپریشن ٹیسٹ (Depression Tests): اس پروگرام میں آپ ایک سوالنامہ کی مدد سے اپنے اندر ڈیپریشن کی علامات کو تلاش کرسکتے ہیں۔
Thought Diary کے ذریعے آپ اپنے دماغ میں آنے والے منفی خیالات کو ایک ڈائیری میں لکھتے ہیں اور بعد میں اس پر اچھے سے سوچتے ہیں۔ جس سے آپ کو ایک بہترین حل مل جاتا ہے۔اس طرح آپ اپنے موڈ کو خوشگوار بنا سکتے ہیں۔
ہیپی فائے (Hppify) منفی خیالات اور دباؤپر قابو پانے والی ایک بہترین ایپ ہے۔چاہے آپ کتنے ہی پریشان،فکرمند اور اُداس کیوں نہ ہوں،یہ آپ کو اپنے خیالات اور جذبات پر کنٹرول کرنے میں مدد کرے گی۔اس اطلاقات (Application)کے %86 صارفین کو دو ماہ کے اندر اپنی زندگی میں نمایاں تبدیلی محسوس ہوئی ہے۔ہیپی فائی ایپ (Happify Application) آپ کی زندگی میں اطمنان کو پیدا کرنے اور منفی سوچ کو ختم کرنے کیلئے مختلف سرگرمیاں اور کھیل پیش کرتی ہے۔
یہ تمام تر اطلاقات (Applications) پلے سٹور(Play Store) اور ایپل سٹور (Apple Store) پر فری دستیاب ہیں۔