The Best Foods For Heart Health دل کو صحتمند رکھنے والی بہترین غذائیں

The Best Food for Heart

دل کو صحت مند بنانے کیلئے خوراک کا انتخاب

خوراک ہی کسی شخص کی طویل عمر کی ضمانت دے سکتی ہے اور خاص طور پر جب بات ہو دل کی تو خوراک سے بہتر اور کوئی چیز نہیں ہو تی۔تحقیق سے یہ پتہ چلتا ہے ۔کہ 70 فیصد بیماریوں کو صحیح خوراک کے انتخاب سے روکا جاسکتا ہے۔جیسا کہ ہمارا جسم ایک انجن ہے اور وہاں بہت سے جسمانی بیماریاں ہیں جو کہ دل کو نقصان پہنچا سکتی ہیں ، جن میں کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر شامل ہیں ۔دل کو صحت مند بنانے کیلئے پورے جسم کو قوت بخش بنانا ضروری ہے۔

آلو:-

آلو بظاہر تو کچھ خاص پرکشش نہیں لگتا لیکن بہت سی خصوصیات کا حامل ہے۔

آلو پوٹاشیم سے بھرا ہوتا ہے ، جو کہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، اور فائبر دل کی بیماریوں کو کم کرنے کا باعث بنتا ہے۔

جامنی آلو خاص طور پر اینٹی آکسی ڈینٹ کی اہم سطح پیش کرتا ہے۔

آلو ایک مکمل غذا کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

جنگلی سالمن مچھلی:-

جنگلی سالمن اومیگا 3- فیٹی ایسیڈز کا بڑا ذریعہ ہے۔جوکہ دل کی بیماریوں سے بچنے کیلئے میٹا بولک کے نظام کو بہتر کرتا ہے۔

سالمن میں بڑی مقدار میں سیلینیم پایا جاتا ہے ، آینٹی اکسائڈنٹ جوکہ دل کی نالیوں کی حفاظت کرتا ہے۔لیکن غور کرنے کی بات یہ ہے کہ مذکورہ بالا فوائد صرف جنگلی سالمن مچھلی کے ساتھ سے ہی ہو سکتا ہے۔فارم والی مچھلی اینٹی بائیوٹکس اور دوسری غیر معمولی خوراک کی وجہ سے زیادہ موثر نہیں ہو تی ۔سمندر میں پالنے والی مچھلیوں میں پالتو مچھلیوں سے زیادہ غذائیت پائی جاتی ہے۔

جگر:-

واضح طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے۔ کہ گوشت کا استعمال دل کیلئے بہت فائدہ مند ہے،لیکن "جگر " میں بڑی مقدار میں غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں،پروٹین ، زنک، کوپر، آئرن اور وٹامن C۔ایک سروے کے مطابق ایک 99.2 گرام جگر میں، روزانہ کی ضرورت سے زیادہ وٹامن B12 او ر 6 گرام صحت مند فیٹ پایا جاتا ہے۔یہ پروٹین کو حاصل کرنے کیلئے بہترین انتخاب ہے۔

اخروٹ:-

عام طور پر تمام میوؤں میں صحت مند اومیگا۔3 (omega-3) فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں ۔لیکن اخروٹ میں فولک ایسڈ ، وٹامن E ، اور فائبر ایک خاص مقدار میں پایا جاتا ہے، جو کہ دل کو صحت مند بناتا ہے۔ایک تجزیے کے مطابق تمام قسم کے میوؤں سے زیادہ مقدار میں اینٹی آکسڈینٹ پائے جاتے ہیں ۔جو کہ کو لیسٹرول اور سوزش کو کم کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔اخروٹ نہ صرف دل بلکہ دماغ کیلئے بھی بہترین انتخاب ہے۔یاداشت کو تیز کرنے میں بہترین غذا کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں ۔

تخم بلنگا:-

فائدہ اٹھانے کیلئے تخم بلنگا کا صرف ایک چمچ ہی کافی ہے۔تخم بلنگا فائبر ، پروٹین ، اومیگا3s ، کیلشیم ، میگنیز، فاسفورس اور میگنیشم سے بھرا ہوتا ہے۔ اس میں زنک، وٹامنB3 (Niacin )، پوٹاشیم ، وٹامن B1 (Thiamine)، اور وٹامن B2 شامل ہیں ۔یہ تماوٹامنز جسم سے بے کار کولیسٹرول کو کم کرنے اور جسم کی تعمیرنو میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جو کا آٹا (دلیا)

اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے ۔سائنس کی تحقیق سے یہ واضح ہو چکا ہے ۔کہ جو کا آٹا( دلیا) دل کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔دلیے میں موجود حل پذیر فائبر کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جو کہ دل کو کافی فائدہ پہنچاتا ہے۔دلیے میں موجود غذائی اجزاء بلڈ پریشر(خون کا بہاؤ) میں کمی کا باعث بنتے ہیں ۔ شوگر اور وزن کے خلاف حفاظت کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے ۔

سبز چائے(گرین ٹی)

سبز چائے بہت سے صحت مند فوائد سے منسلک ہے۔اس میں ایل ڈی ایل (خراب)کولیسٹرول ، ٹرائی گلیسرائیڈ(خون میں موجودفیٹس)اور بلڈ پریشر( خون کا بہاؤ)وغیرہ شامل ہیں ۔سبز چائے دل میں خون کے جمنے کے خطرے کا کم کرتا ہے۔چائنیزکے ماہرِ نباتات طویل عرصے سے ادویات میں اس کا استعمال کرتے ہیں ۔ گرم سبز چائے پینے کا عمل خود میں ہی ایک بہت آرام دہ اور پرسکون ہے۔ذہنی کشیدگی یقینی طور پر دل کو نقصان پہنچاتی ہے، لہذا دن میں دو کپ سبز چائے کااستعمال لازمی کریں ۔

کیا آپ گرین ٹی یعنی سبز چائے کے نقصانات جانتے ہیں؟

مزیدار سپیشل گرین ٹی بنانے کا طریقہ

کشمش:-

یہ میٹھی سی ہلکی پھلکی غذا کے بہت سے فوائد ہیں اور خاص طور پر دل کیلئے بہت فائدہ مند ہے ۔ کشمش ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ جو واضح طورپر دل پر صحت مند اثرات کو مرتب کرتا ہے۔ محققین کا خیال ہے۔ کہ یہ سب کشمش میں موجود پوٹاشیم کے مواد کی وجہ سے ہے ۔ کشمش اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرا ہو تا ہے ۔جو کہ جسم کے مدافعتی نظام کو فروغ دیتا ہے۔اس کے علاوہ کشمش میں حل پذیر اور ناحل پذیر فائبر بھی شامل ہو تا ہے جو کہ کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

بند گوبھی:-

ڈاکٹرز دل کے مریضوں کو خاص طور پر سبز سبزیوں کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں ۔ بند گوبھی صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ یہ آینٹی آکسڈینٹ سے بھر پور ہو تی ہے جو کہ انفلیمیشن (سوزش) اور فائبر کو کم کرنے اور نظام انہضام کو بڑھاتا ہے اور زائد کولیسٹرول کو خارج کرتا ہے۔ Allicin کی بند گوبھی میں موجودگی ، کولیسٹرول کی واضح طورپر کمی کا باعث بنتاہے۔بند گوبھی کو بہترین ذائقے کی وجہ سے خام حالت میں بھی کھایا جاسکتا ہے۔

سیب:-

جب تک آپ سیب کو نہیں چھیل لیتے ہیں تب تک سیب اینٹی آکسی ڈینٹ کا ایک گروپ مہیا کر رہا ہوتا ہے، اور خاص طور پر پولیفینول (Pholyphenol) ، جو کہ اچھی اور بری قسم کے کولیسٹرول میں توازن کو برقرار رکھتا ہے۔سیب میں فائبر پایا جاتا ہے جو کہ برے کولیسٹرول کو باہر نکالتا ہے اور اس میں موجود Pectin خون میں کولیسٹرول کو جذب ہو نے سے روکتا ہے۔روز انہ کا ایک سیب خراب ( ایل ڈی ایل) کولیسٹرول کو 40% تک کم کرنے میں مدد یتا ہے۔سیب صرف دل کیلئے ہی اچھا نہیں ہے بلکہ بھوک کو کنٹرول کرنے اور کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور پھیپھڑوں کے نظام کو بھی بہتر بناتا ہے۔

ڈارک چاکلیٹ(Dark chaoclate)

یقیناًیہ بات ذہن میں گھوم رہی ہو گی کہ دل کی صحت کیلئے غیر ضروری طور پر بے ذائقہ اور بورنگ خوراک ہی پائی جاتی ہے۔ لیکن ڈارک چاکلیٹ کی فہرست میں شمولیت تمام نظریات کو یقیناتبدیل کر دے گا۔ایسی چاکلیٹ جن میں تقریباً 70% کوکو شامل کیا جاتا ہے، بلڈ پریشر کو کم کرنے اور آرٹریز میں خون کے بہاؤ کو بڑھاتا ہے ۔فلیوونائڈز جسم میں ماحولیاتی زہر یلے مادوں اور جسم کی مرمت میں خرابی کو بحال کرتا ہے۔ایسی چاکلیٹ جس میں کھجور کا تیل اور چینی زیادہ مقدار میں شامل ہو کھانے سے پرہیز کریں ۔

Best Foods for Heart Health

How eating salmon keeps your blood flowing?

Can consuming beans and berries improve your heart health?

What are the benefits of eating walnuts?

A vital organ, your hearts beats about a lakh times a day and around 35 million times a year! Like brain, it keeps on working even while you are asleep. Don't you think an organ performing such a hectic activity round the clock needs a healthy diet?

A small pumping organ, your heart measures around 12, 9 and 6.3 cm along the dimensions of length, width and breath (from front to back), respectively. An adult human's heart weighs about 300 g. Did you know your heart forms the core of cardiovascular system and acts as a double pump to always keep the blood circulating around the body?

Did you know the heart of a small bird beats about as many as 300 times a minute? While a human heart beats around 70 times a minute, the heart of an elephant beats just about 25 to 30 times in 60 seconds!

Gear up to learn about best foods for heart health.

Best Foods for Heart Health::

The best foods for heart health will help you live longer, look and feel younger, have more energy, prevent or even reverse a heart disease, avoid surgery in many instances, avoid stroke, and vastly decrease the need for pharmaceutical drugs.

The following diets, when consumed as part of a well-rounded diet, might help to keep your pumping organ healthy and disease-free.

Salmon: Rich in omega-3 fatty acids, Salmon (an ocean-going fish) has been listed among the best foods for heart health. According to Rachel Johnson, a professor of nutrition at the University of Vermont, omega-3 fatty acids (or omega-3s) help to keep your blood flowing because of their anti-clotting effect. That is why the American Heart Association recommends the intake of two servings of oily fish each week. 3.5 ounces make up a serving.

Fresh Herbs: Sage, thyme, oregano, rosemary, and other herbs when consumed fresh as part of a balanced diet might prove to be a good food for your heart. They also add flavor to your meal without the bad stuff. Containing healthy fiber, the herbaceous diet is also good for your digestive health. It fiber content regulates the bowel movement along the digestive canal.

Beans & Berries: Consuming pulses or legumes, like bean, peas, chickpeas, and lentils, can significantly bring down the level of 'bad cholesterol' or low-density lipoproteins (LDL) in your body. Packed with antioxidant polyphenols, proteins and fiber, such foods have beneficial effects on your heart and general health.

Did you know berries also make a heart-healthy diet? Rich in antioxidant polyphenols, the berries also serve as a great source of various vitamins and minerals, including vitamin A & C, folate, iron, and calcium. They are in addition low in fat and contain plenty of fiber.

Walnuts: Walnuts serves as a good source of omega-3 fatty acids which are different from those found in fish. They provide your body with lots of good fats. These monounsaturated fats cuts the bad LDL cholesterol and raise the level of good HDL cholesterol in the body. Similarly, almond, pistachio, cashew, chia seed, and flaxseed are also good for the health of your busy pumping organ.

Other Foods That Can Promote Heart Health:

  1. Raspberries
  2. Low-fat milk and yogurt
  3. Liver
  4. Oatmeal
  5. Black beans
  6. Olive oil
  7. Edamame, etc.
connetion successful
You will be the first to comment here.
Cancel