صحت اور خوبصورتی کے حصول میں ہلدی کا استعمال

ہلدی میں طاقتور اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سیپٹیک خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔

ہلدی اپنی افادیت اور خصوصیات کے حوالے سے کھانوں میں ایک خاص اہمیت رکھتی ہے۔ ویسے تو ہر ثقافت اپنے لحاظ سے مصالحے اور جڑی بوٹیوں کا استعمال کرتی ہے جو کہ غذائی اعتبار سے پاور ہاؤس کام کرتی ہیں لیکن ایشائی ممالک میں ہلدی کا استعمال خاص طور پر اپنے کھانے میں کیا جاتا ہے بلکہ یوں کہنا غلط نہ ہو گا کہ ہلدی کے بغیر کھانا پکانا ادھورا تصور کیا جاتا ہے۔

مزے دار کھانوں میں ہلدی کی افادیت اور استعمال سے تو بہت سے لوگ واقف ہوں گے، لیکن صحت اور خوبصورتی کے حوالے سے اس کے کیا کیا ثمرات ہیں آئیے جانتے ہیں۔

جگر کیلئے

ہلدی جگر کو صاف کرنے میں معاون سمجھی جاتی ہے، خون کو صاف کرنے اور سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ جگر سے تمام فاسد مادوں کے اخراج کے بعد غیر ضروری چربی کے ذخیرہ کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اپنے جگر کو صحتمند رکھنے کیلئے اس ڈیٹوکس ڈرنک کا استعمال کریں۔

اجزاء:۔

لیموں کا رس2 عدد
اجوائن کے پتوں کا جوس 5 عدد
سیب کا جوس1 عدد
گاجروں کا جوس4 عدد (چھوٹی)
ہلدی1 چائے کا چمچ
ادرک1/2 انچ کا چھوٹا سا ٹکڑا
پودینے کی پتیاں5

سب اجزاء کو ایک ساتھ اچھی طرح سے مکس کریں اور پی لیں۔ اس جوس میں موجود ہلدی جگر کو صاف کرنے اور جگر کی تمام بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مدد دے گی۔

جھڑتے، گرتے، کمزور بالوں کیلئے

دودھ 1 کپ
ہلدی پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
شہد2 چائے کے چمچ
ونیلا ایکسٹریکٹ1/4 چائے کا چمچ
ادرک پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچ
پانی1/4 کپ
1 چٹکی دار چینی پاؤڈر ، ایک عددلہسن اور ایک الائچی

ان سب اجزاء کو ابال آنے تک پکائیں، اور پھر کچھ دیر مزید پکنے دیں اور اس کے بعد چھان کر اس جوس کو پئیں۔ بالوں کو جھڑنے سے روکے گا اور بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنائیں گے۔

دانتوں کی سفیدی کیلئے

چرمی کا غذ پر ٹوتھ پیسٹ کو پھیلا دیں تھوڑا سا ہلدی کا پاؤڈر ڈالیں اور مکس کرنے کے بعد چرمی کاغذ کو اپنے دانتوں پر رگڑیں اور اس کے بعد پوری رات لگا رہنے دیں، اس کے بعد صبح برش کریں۔

چہرے کے فالتو بالوں کیلئے

ہلدی پاؤڈر 2سے 3کھانے کے چمچ
دودھ 5 کھانے کے چمچ
نمک 1 چٹکی

تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور متاثرہ جگہ پر لگا کر پانچ منٹ تک چھوڑ دیں۔ اسکے بعد ہلکا سا مساج کریں۔ کسی بھی قسم کی الرجی سے بچنے کیلئے سب سے پہلے اپنے ہاتھ پر لگا کر چیک کرنا مت بھولیں۔

زخم کو تیزی سے بھرنے کیلئے

ہلدی میں طاقتور اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سیپٹیک خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ تھوڑی سی ہلدی کو ایلویرا جیل میں مکس کر کے سن برن (دھوپ سے جھلسنا, Sunburn) یا چھوٹے زخموں پر لگائیں۔، زخم بھرنے کیلئے بہترین ہے۔

مدافعتی نظام کو طاقتور بنانے کیلئے

قوت مدافعت کو بڑھانے کیلئے ہلدی کا سوپ بہترین ہے کیونکہ ہلدی میں لپوپولی سیکرائیڈز (LypoPolySacchrides) موجود ہوتے ہیں جوکہ طاقتور اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔

4 کپ سبزیوں کے سوپ یا کسی بھی گوشت کی یخنی میں ایک تازہ ہلدی کی جڑ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈال دیں اور 15 منٹ کیلئے پکائیں۔ پکانے کے بعد ہلدی کی جڑ کو نکال دیں اور سوپ سے لطف اٹھائیں۔

نوٹ:۔

ہمارا مشورہ ہے کہ کسی بھی علاج معالجے کے پروگرام شروع کرنے سے پہلے یا صحت کی دیکھ بھال، غذا یا اپنے طرز زندگی میں کسی ایڈجسٹمنٹ سے پہلے کسی ماہر ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔اپنے ڈاکٹر سے مشاورت کیے بغیر کسی بھی مقررہ ادویات یا علاج سے اپنے آپ کو نہ ہٹائیں۔اوپر فراہم کی گئی معلومات صرف عام معلومات اور تعلیمی مقاصد کیلئے ہے۔

connetion successful
You will be the first to comment here.
Cancel