Amazing Health Benefits of Banana کیلے کے حیرت انگیز صحت کے فوائد

Amazing Health Benefits of Banana in Urdu

کیلوں کی ہما ری زندگی میں اتنی اہمیت کیوں؟

یوں توپوری کائنات ہی خداکے کرشموں سے بھر ی پڑی ہے۔۔۔جدھر بھی نظردوڑائی جائے انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ اس طرح خداکے کرشموں اور نعمتوں میں سے ایک چھوٹاساپھل جس کے فوائدکے بارے میں ہم نے کبھی نہیں سوچا ہوگا۔بلکہ ہزاروں افراد صرف مزے کیلئے ہی کیلے کھاتے ہیں اس کی افادیت سے بالکل نا واقف ہو تے ہیں۔یہ نا قا بل یقین بات ہے کہ دنیا بھر کے (107) ممالک میں کیلے کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اور یہ دنیابھرمیں چوتھے نمبرپرسب سے زیادہ قیمتی فصل کی نمائندگی کرتاہے۔صرف اسی ایک بات سے آپ اندازاہ لگا سکتے ہیں کہ کیلے دنیا بھر میں کتنے مقبول ہیں۔

پوٹا شیم حا صل کرنے کا مزیدار پیکیج:۔

کیلے صحت مند پوٹاشیم،ریشہ،وٹامن سی اور (B6) سے بھرے ہوتے ہیں۔پوٹاشیم ایک اہم غذائی اجزاء ہے۔جس کی جسم میں موجودہر سیل کو ضرورت ہو تی ہے۔کیلے جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں تاکہ جسم میں موجود خلیات صحیح طریقے سے اپنا کام سرانجام د ے سکیں۔یہ آپ کے دل کی شرح کومستحکم رکھنے میں مدد دیتاہے۔ خون میں شوگرکوکنٹرول کرنے کے لیے انسو لین کی ربائی کو روکتا ہے،اور بلڈ پریشرکوبھی کنٹرول کرتا ہے۔

صحت مند لوگوں کو روزانہ (3500mg) سے (4700mg) کے درمیان پوٹاشیم کھا نے کی تجویزدی جا تی ہے،لیکن یہ ان کے روزمرہ زندگی کے عوامل پر منحصر کرتا ہے۔ایک اوسط کیلے میں تقریباً (450mg) غذائیت موجود ہوتی ہے۔

صحت مند بلڈ پریشر حا صل کر نے کا بہترین ذریعہ:۔

ہم میں سے بہت سے لوگ جواپنا بلڈ پریشر کم کرنے کے بارے میں اگر سوچتے ہیں توسب سے پہلے سوڈیم کی مقدار میں کمی کرتے ہیں لیکن حقیقت میں،سوڈیم اورپوٹاشیم کابیلنس ہی بلڈ پریشرکوکنٹرول کر نے میں مدد دیتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق ہم سب روزمرہ کے کھانوں سے %2 پوٹاشیم حا صل کرتے ہیں۔ پوٹاشیم کی مناسب مقدار %20 شرح اموات میں کمی کا باعث بنتی ہے۔پوٹاشیم جسم کو بیماریوں کے حملے، بلڈپریشرکونارمل کرنے اور گردوں سے پتھری کے عمل میں کمی لانے کا باعث بنتے ہیں۔جس کا مطلب یہ کہ پوٹاشیم ہمارے جسم میں توازن کو قائم رکھنے کیلئے بہت اہم ہے اور پوٹاشیم حاصل کرنے کا سب بڑا ذریعہ کیلا ہے ، جو کہ ہمیں بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

کینسر کے خطرے کو کم کرنا:۔

تازہ پھلوں کااستعما ل کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔کیونکہ پھلوں میں کوئی بھی نقصان دہ عناصرجیسے نمک،چینی،کھانے کے رنگ اوردوسرے کیمیکل وغیرہ شامل نہیں ہوتے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق کیلے کا اعتدال میں رہ کر استعمال، گردوں کے کینسر سے تحفظ میں مدد کرتا ہے۔سبزیوں او رپھلوں کا مناسب استعمال چالیس فیصد تک کینسر کے خطرے میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

اسکے علاوہ (Vitamin C)کوحاصل کرنے کاکیلا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ (Vitamin C) کینسر کے قیام کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔ایک تحقیق کے مطا بق کیلے کی بہترین غذائیت بڑی آنت کے کینسر کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

دل کی صحت کو بڑھا ئے:۔

ایک درمیانے درجے کے کیلے میں تقریباً 400 سے 300 ملی گرام پوٹاشیم پایا جاتاہے۔جس سے پوٹاشیم کی روزانہ کی تقریباً %10 ضرورت پوری ہو تی ہے۔اور جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ سوڈیم کی زیادہ مقدار دل پر منفی اثر ڈالتی ہے۔سوڈیم کو کم کرنے اور پوٹاشیم کو بڑھانے سے ممکنہ طور پر ایک تبدیلی ہو تی ہے۔ کیلے میں سوڈیم کی مقدار کم اور پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ امتزاج بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے اوردل کی بھی بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔کیلے میں دل کو مضبوط بنانے کے لیے اہم غذائیت، مثلاً (Vitamin C) اور (B6) موجود ہوتاہے۔

معدے کی خرابی:۔

عام طور پرڈاکٹرز معدے کی خرابی والے لوگوں کو(کیلے،چاول اور ٹوسٹ)جیسی غذائیں کھانے کی تجویزدیتے ہیں۔ کیلے آسانی سے ہضم ہونے والی غذاء ہے۔کیلے کی غذائیت معدے کی خرابی کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔کیلے میں فائبر کی بھرپور مقدار ہو نے کی وجہ سے قبض سے تحفظ حاصل کیا جاسکتا ہے۔کیلے میں موجود قدرتی مٹھاس پیٹ کو جلد بھرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

کیلے روزانہ کیو ں نہیں کھانے چاہیے؟

جو لوگ بِیٹابلاکس لے رہے ہیں انہیں کیلے کھانے میں اعتدال پسندی سے کام لینا چاہیے کیونکہ بِیٹا بلاکس پوٹاشیم کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں اور بہت زیادہ پوٹاشیم ان لوگوں کیلئے خطرناک ہے جن کے گردے بہتر طورپرکام نہیں کر تے۔ایک خیال کے مطا بق وہ لو گ جو آدھے سر کے درد کی بیماری میں مبتلاہیں ان کو روزانہ آدھا کیلا کھانا چاہیے۔ وہ لوگ جنہیں کیلوں سے الرجی ہے جس کے اثرات خارش اور سوجن ہیں۔ وہ بھی اسے مکمل طور پر نظراندازکریں۔

کیلوں کو کھانے کی حد:۔

روزانہ پوٹاشیم کو لینے کی مقدار ہر انسان کے لیے مختلف ہے۔لیکن اگر آپ روزانہ ( 7سے8) کیلے کھاتے ہیں توآپ اپنی دن بھرکی پوٹاشیم کی ضرورت کو پورا کرسکتے ہیں۔بہت زیا دہ پوٹاشیم لینے سے آپ کے دل پر تباہ کن اثر ات مرتب ہو سکتے ہیں۔ لیکن اس خطرناک حد تک پہنچنے کے لیے ایک صحت مند شخص کو روزانہ ( 400) کیلے کھانا ہو نگے۔جب آپ اپنے روزانہ کے کھانے پر غور کر تے ہیں تو یاد رکھیں کہ بہت سے دیگر کھا نے کیلے سے بھی زیادہ پوٹاشیم فراہم کرتے ہیں۔جس میں شکر کندی ،آلو ، ٹماٹر ،پالک ،تربوز ،چقندر ،کالی اور سفید لوبیا ،سامن مچھلی ،کدو ،سفید چوکندر اور سادہ دہی وغیرہ۔

لیکن اگر آپ ایک صحت مند انسان ہیں اورمتوازن غذاء کھاتے ہیں توآپ دن بھرمیں (10) کیلئے تک کھاسکتے ہیں۔

کیلے میں بہت سے وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں۔مثلاً

وٹامن بی 6 0.5mgمیگنیز0.3mg
وٹامن سی 0.9mgپوٹاشیم450mg
غذائی فائبر 3mgپروٹین1mg
میگنیشیم 34mgفولیٹ25.0mg

(100mg) کیلے میں پائے جانے والے اجزاء:۔

کیلیریز 89واٹر75%
پروٹین 1.1gکاربز22.8g
شوگر 12.2gفائبر2.6g
فیٹ 0.3gسیچوریٹیڈ0.11g
اومیگا - 3 0.03gاومیگا - 60.05g

How does banana improve your digestive health?

What is the water content of a banana?

Is the fruit totally cholesterol free?

How much energy does a 100 g of banana provide?

Did you know eating banana could help regulate blood pressure and reduce the risk of cancer? Hailed as an instant energy booster, banana is a commonly available fruit that carries incredible health benefits.

With a look into its nutritional breakdown, you will discover that a 100 g serving of the fruit contains 0.3 g fat, 2.6 g dietary fiber, 1 mg salt, 12 g sugar, 1.1 g protein, 358 mg potassium, and zero cholesterol. It is totally cholesterol free!

The nutritional facts about banana released by the United States Department of Agriculture also show that it contains many minerals (calcium, magnesium, phosphorus, potassium, sodium, and zinc) and vitamins (vitamin A, E, C, D, K, B-6, B-12, thiamin, riboflavin, niacin, etc.).

Banana is not only a rich source of important nutrients and minerals but also it improves your digestive health with its fiber content.

Amazing Health Benefits of Banana:

An Instant Energy Booster:Being a rich source of sugars, banana acts as an instant energy booster for the body. A 100 g of it contains over 12 g of sugars. It is also a healthy source of protein.

The United Nations Food and Agriculture Organization recommends the daily intake of 1,800 kcal of energy per person on average. And a 100 g serving of banana provides your body with around 89 kcal of energy.

A Super Fruit – Rich in Potassium:What makes banana one of the super fruits is its high content of potassium. A mineral with numerous health benefits, potassium regulates heart rate, normalizes blood pressure, and helps keep the brain active and alert.

A Nutrition Powerhouse:A banana can rightly be called as a nutrition powerhouse as it contains in significant quantities carbohydrates, proteins, vitamins, and minerals. They contribute to the proper and healthy functioning of your body.

Aids Digestion & Promotes Digestive Health:Banana has a sweet and sour taste. While the sweet taste brings about the sense of heaviness, the sour taste is said to stimulate the digestive juices, thereby aiding in digestion and building up metabolism.

The high fiber content of the fruit promotes your digestive health. It ensures smooth movement of the food being digested along the alimentary canal.

Fighting Diseases:A delicious fruit and a healthy source of energy, a banana may also help your body fight many diseases, including high blood pressure, cardiovascular disease, digestive disorders, diabetes, cancer, and asthma. Meanwhile, its iron content may be helpful in treating anemia.

Source of Dietary Antioxidants:Like many other fruits and vegetables, bananas are an excellent source of dietary antioxidants. According to the findings of the US National Institute of Health, bananas contain dopamine which has great antioxidative potency.

Surprising Banana Facts:

Over 100 countries in the world grow banana as it is an important crop (ranked fourth) in terms of monetary value.

Did you know about 75% of banana is water?,

While banana contains several minerals, potassium is the most abundant one, i.e. about 350 per 100 g serving of the fruit.

A medium-sized banana is around 120 g in weight.

Did you know the American consume more bananas than oranges and apples combined?

connetion successful
You will be the first to comment here.
Cancel