کینسر کیا ہے؟
"جب جسم میں معمول کے خلاف خلیات بننے اور تقسیم ہونے شروع ہوتے ہیں، پھر یہ ابنارمل خلیات معمول کے صحت مند خلیات میں گھسنے اور انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لیتے ہیں۔"
سیل کے اندر موجود ڈی این اے اسے بنیادی ہدایات فراہم کرتا ہے، کب بڑھنا اور دوبارہ پیدا ہو نا ہے۔ اور جب یہ تغیر کا عمل قابو میں نہ رہے ، تبدیلی یا تغیر کا عمل نارمل سے زیادہ ہو جائے تو یہ پورا عمل کینسر کا باعث بنتا ہے۔ قابو سے باہر سیلز کی گرو تھ ایک گلٹی یا غدود میں تبدیل ہو جاتا ہے جسے ٹیومر کہتے ہیں۔
کینسر کی وجوہات
مندرجہ ذیل وجوہات کینسر کا باعث بنتی ہیں:
- تمباکو نوشی
- زیادہ مقدار میں شرب پینا
- سورج کی نقصان دہ یو ۔ وی شعاعوں کا ڈائریکٹ جسم پر پڑنا
- خاص قسم کے وائرس کا انفیکشن جیسے کہ ایچ پی وی(HPV)
- پھل اور سبزیوں کے علاوہ لال گوشت اور تلی ہوئی چیزوں کا زیادہ استعمال
منہ کے کینسر کی علامات کیاہیں؟
ان علامات میں سے 1 سے 8 علامات کی اگر تشخیص ہو رہی ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں آپ کینسر کے مرض میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔
- منہ، زبان، یا گلے کے اندر سرخ، سفید یا سرخ اور سفید نشانات ہوں کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔
- منہ کے اندر کسی بھی حصے میں سوزش، خراش، درد تین ہفتے سے زیادہ رہتی ہو۔
- منہ میں کوئی بھی زخم یا السر جو تین ہفتوں تک ٹھیک نہ ہو۔
- نگلنے اور کھانے میں درد کا ہونا جسے ڈیسفجیاہ (Dysphagia) کہا جاتا ہے۔ ایسا عام طور پر تب ہوتا ہے جب خوراک کی نالی میں بھی انفیکشن پھیل چکا ہو۔
- منہ کے اندر خون کا بہاؤ اور درد
- ایسا دانت جو بغیر کسی چوٹ یا زخم کے ہلنے لگ جائے۔
- گردن اور جبڑے کے نرم حصوں میں درد
- گلے یا آواز کا بیٹھ جانا۔ جب کینسر فیرنکس پر اثر انداز ہونے لگتا ہے تب ایسی حالت ہونا عام ہو جاتی ہے۔
- غیر معمولی طور پر وزن میں کمی اور بےجا تھکاوٹ
- خون میں سرخ ذرات کی کمی اور پیلا پن
- منہ کے ذائقے میں تبدیلی "کڑوی، کھٹی یا عام طور پر ناپسندیدہ ذائقہ ہو سکتا ہے۔
- کان کا درد جو ایک یا دونوں کانوں میں ہو سکتا ہے۔کان میں درد اکثر منہ اور گلے سے کان تک ہوتا ہے۔
- گرد ن میں سوجن اور درد، گردن پر کالے دھبے جو کہ تکلیف نہ دیتے ہوں۔
- منہ کھولنے اور چبانے میں تکلیف۔ منہ کھولنے اور چبانے میں تکلیف عام طور پر کینسر کے قریب ترین دیکھا جاتا ہے۔