Onion And Garlic Can Kill Cancer پیاز اور لہسن سے کینسر کا علاج

Onion And Garlic

پیاز اور لہسن کے فوائد

کیا واقع پیاز اور لہسن کینسر کے خلاف لڑنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں؟

جیسا کہ آپ سب جانتےہیں کہ تمام قسم کی سبزیاں ہمیں کچھ نہ کچھ فائدہ ضرورپہنچاتی ہیں،لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ کچھ ایسی سبزیاں بھی ہیں جوکہ ہمیں کینسر جیسی خطرناک جان لیوا بیماریوں سے بچاسکتی ہیں۔سبزیوں کی ایک نسل کوآیلیّم (Allium) نام دیا گیا ہے،جس میں لہسن،پیازاورپیاز کی دوسری قسمیں مثلاًپہاڑی پیاز،گندنااور ہری پیاز وغیرہ شامل ہیں۔اس نسل میں شامل تمام تر سبزیاں ہمیں کینسرکے خطرے سے محفوط رکھتی ہیں۔

ان سبزیوں میں فلیونیولز (Flavanols)،آرگینوسلفرکمپاؤنڈز (Organosulfur Compounds)،وٹامن - کے (Vitamin-K) اور دیگراہم حیاتی اجزاء پائے جاتے ہیں۔جوکینسر کے خلیات (Cells) کو جسم میں داخل ہونے سے روکتے ہیں۔

ایشیاء پیسیفک جرنل آف کلینیکل اونکولوجی (Asia Pasific Journal of Clinical Onkology) :-

ایک مطالعہ میں صحت وغذائیت کے ماہرین نے آنتوں اور معدے کے کینسر میں مبتلا830 مریضوں اور اس کے برعکس830 صحت مند افراد سے کھانے پینے کی عادات پرایک طویل سوالنامہ پُر کروایا، جس سے یہ معلوم ہواکہ صحت مند افراد اپنے کھانے میں لہسن اور پیاز جیسی سبزیوں کا استعمال کینسر میں مبتلامریضوں کی بہ نسبت کئی زیادہ کرتے تھے۔

چین میڈیکل یونیورسٹی (China Medical University):-

ماہرین نے ایک مطالعہ میں یہ نتیجہ اخذکیا ہے کہ اگرکھانوں میں سبزیوں کی مقدار بڑھا دی جائے توآنتو کے کینسر سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔اسی سلسلے میں یونیورسٹی کے "سینئیرڈاکٹرزہی لی (Dr. Zhi Li)" نے کہا ہے کہ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ آیلیّم(Allium) سبزیوں کازیادہ استعمال معدے کے کینسر سے بچاؤ میں مددگار ہے۔جس میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

ایک مطالعہ کے مطابق سالانہ 16kg یا روزانہ 50g آیلیّم (Allium) سبزیوں کا استعمال صحت کیلئے مفید ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیوں کوپکانے سے ان میں موجودغذائیت کم ہوجاتی ہے،تاہم لہسن کا تازہ رس زیادہ فائدہ مند رہے گا۔اسی طرح پیاز کو فرائی کرنے سے اس میں موجوداہم کیمیکل ضائع ہوجاتے ہیں۔بہتر یہی ہے کہ پیاز کو سلاد کے طور پر بھی استعمال کیا جائے۔

پیاز اور لہسن کے پانچ اہم فوائد:-

  1. ان کا استعمال بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتاہے۔
  2. جسم میں چربی کے خلیوں (Cells) کی تشکیل کو کنٹرول کرتا ہے۔
  3. الزایمراور کینسر جیسی خطرناک بیماریوں سے بچاتا ہے۔
  4. جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے اورخون کو گاڑھا ہونے سے بچاتا ہے۔مزید دل کے دورے کے خطرے کو بھی کم کرتاہے۔
  5. ایل ڈی ایل(خراب)کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اورایچ ڈی ایل (اچھے)کولیسٹرول میں اضافہ کرتا ہے۔
connetion successful
You will be the first to comment here.
Cancel