قبض سے فوری نجات دلانے والے حیرت انگیز آسان گھریلو نسخے

Qabz Ka Fori Ilaj in Urdu

قبض ناقابل یقین حد تک ایک عام مسئلہ ہے، ہم میں سے اکثر افراد اس مرض سے دوچار ہیں اور ہم میں سے کوئی بھی اس مرض میں مبتلا ہوسکتا ہے۔

اپنی غذائی عادات، ادویات، یا جن غذاؤں سے ہم پرہیز کرتے ہیں، کی وجہ سے ہم اس مرض کا شکار ہوتے ہیں۔ لیکن بہت سے لوگ یہ جان نہیں پاتے کہ ان کی دائمی قبض کے اسباب کیا ہیں۔

قبض کیا ہے؟ ایک ہفتہ میں تین سے کم پاخانے آنے کی کیفیت کو قبض کا نام دیا جاتا ہے۔ تاہم، اس میں دوسری ناخوشگوار علامات بھی شامل ہوسکتی ہیں مثال کے طور پر واش روم جانے کیلئے بے آرامی، پیٹ کی سوزش اور پاخانے کا سخت اور خشک ہونے کی وجہ سے درد ہونا اور مشکل سے اخراج وغیرہ۔

یہ بھی پڑھیں: ایسی غذائیں جو قبض جیسے مرض کو بڑھائیں

قبض سے نجات کے بہت سے قدرتی طریقے ہیں اور آپ خود بھی باآسانی اپنے گھر میں کرسکتے ہیں، حتیٰ کہ ان میں سے اکثر طریقوں کو تو سائنسی حمایت بھی حاصل ہے۔

Qabz Ka Fori Ilaj in Urdu - Drink More Water

پانی زیادہ پئیں

باقاعدگی سے پانی نہ پینے کی وجہ سے آپ قبض کا شکار ہوسکتے ہیں، اس سے بچنے کیلئے آپ کو کافی مقدار میں پانی پینا چاہیے، یہ ہائیڈریٹڈ رہنے کیلئے ضروری ہے۔ اگر آپ ابھی قبض جیسے مرض سے دوچار ہیں تو ٹونٹی کا پانی پینے کی بجائے کسی حد تک کاربونیٹڈ پانی (جس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ تحلیل شدہ ہوتی ہے) کا استعمال کریں۔ لیکن زیادہ کاربونیٹڈ مشروبات کا استعمال بھی نہ کریں اس سے آپ کی صحت پر برا اثر پڑسکتا ہے۔

Qabz Ka Fori Ilaj in Urdu - Sheerah

شیرہ

رات کو سونے سے پہلے ایک چھوٹا چمچ شیرے کا استعمال کریں، ان شاء اللہ صبح آپ کو قبض کے مرض سے سکون مل جائے گا۔ شیرے میں منرلز، وٹامن اور خصوصاً میگنیشم کافی مقدار میں شامل ہوتے ہیں جو اس مرض سے آہستہ آہستہ نجات دلانے کا باعث بنتے ہیں۔

Qabz Ka Fori Ilaj in Urdu - Pudina Aur Adrak Ki Chaye

پودینے یا ادرک کی چائے کا استعمال

ادرک اور پودینہ دونوں ہی معدے کے کئی امراض کیلئے بہترین گھریلو نسخوں میں شامل اجزا ہیں۔ پودینے میں مینتھول کی موجودگی خوراک کی نالی کے پٹھوں کو پرسکون رہنے میں مدد دیتی ہے، ادرک کی تاسیر گرم ہوتی ہے جس کی وجہ جسم کے اندر حرارت میں اضافہ ہوتا ہے اور کھانا بھی جلدی ہضم ہوجاتا ہے۔

Qabz Ka Fori Ilaj in Urdu - Lemon Water

لیموں پانی کا استعمال

لیموں ایک سٹرس فروٹ ہے اور تھوڑی سی تیزابی خاصیت رکھتا ہے۔ یہ خون صاف کرتا ہے اور جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں جسمانی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے۔ اگر گرم پانی میں لیموں کا رس نکال کر پیا جائے تو اس سے معدے کی تیزابیت ختم ہوگی اور نظام انہضام میں بہتری آئیگی۔

Qabz Ka Fori Ilaj in Urdu - 15 Minutes Walk

15 منٹ کی چہل قدمی

ہر کوئی جانتا ہے کہ جسم کو حرکت دینے سے کھانا تیزی سے ہضم ہو جاتا ہے اگر زیادہ کھانا کھانے کے بعد آپ کو غنودگی محسوس ہو یا خود کو سست محسوس کریں تو آرام کرنے کی بجائے 15 منٹ کی چہل قدمی کریں۔ روزانہ چہل قدمی سے آپ کا نظام انہضام تیزی سے کام کرے گا اور آپ قبض کی شکایت سے محفوظ رہیں گے۔

Qabz Ka Fori Ilaj in Urdu - Drinking Castor Oil

روغن ارنڈ (کیسٹر آئل) کا استعمال

روغن ارنڈ یعنی کیسٹر آئل جلاب آور محرک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ قبض کے علاج کیلئے کیسٹر آئل کا استعمال ایک عام اور آسان گھریلو نسخہ ہے۔ ایک سے دو چائے کے چمچ روغن ارنڈ کو خالی پیٹ استعمال کریں تقریباً 6 سے 8 گھنٹوں میں اس کے مثبت نتائج سامنے آجاتے ہیں۔ یہ آنتوں کی نقل و حرکت میں اضافہ کا کام کرتا ہے جس سے پاخانے کا اخراج آسان ہوجاتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: قبض دور کرنے والی دس بہترین غذائیں

Qabz Ka Fori Ilaj in Urdu - Kishmish

کشمش کھائیں

فائبر سے بھرپور کشمش میں ٹارٹارک ایسڈ بھی موجود ہوتا ہے جو کہ ہلکے جلاب کا سا کام کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق، ڈاکٹروں نے یہ ثابت کیا کہ کچھ اراکین جنہوں نے ہر روز ساڑھے چار اونس کشمش کھائے انہوں نے اپنا کھانا ان لوگوں سے آدھا وقت پہلے ہضم کر لیا جنہوں نے کشمش نہیں کھائے۔ یعنی کشمش کھانا نظام انہضام کے عمل کی رفتار کر دوگنا کردیتا ہے۔ لہٰذا قبض جیسے مرض سے محفوظ رہنے کیلئے روزانہ آدھ اونس کشمش کا استعمال کرنا چاہیے۔

Qabz Ka Fori Ilaj in Urdu - Drink Coffee

کافی پئیں

قبض سے نجات کیلئے کافی ایک بہترین گھریلو نسخہ ہے یہ آنتوں کی نقل و حرکت میں تیزی لاتی ہے جس سے پاخانے کے اخراج میں تکلیف کا سامنا نہیں ہوتا۔ قبض کے دوران سارا دن میں 3 سے 4 بار کافی پئیں۔ دوسرے گرم مشروبات مثلاً جڑی بوٹی والی چائے، لیموں کا رس اور شہد ملا گرم پانی وغیرہ بھی قبض کا بہترین توڑ ہیں۔

connetion successful
You will be the first to comment here.
Cancel