اللہ’’العلم ‘‘ ہی تعلیم دینے والا ہے
وَیُعَلِّمُکُمُ اللّٰہُ وَاللّٰہُ بِکُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌo
ترجمہ:اور اللہ ہی تمہیں تعلیم دینے والا ہے اور وہ سب کچھ جاننے والا ہے۔
...
علم میں اضافے کی دُعا
رَبِّ زِدْنِیْ عِلْماًo
ترجمہ:اے میرے رب ! میرے علم میں اضافہ فرما۔
...
اللہ سے نفع بخش علم مانگنے کا حکم
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ أَسْاَلُکَ عِلْمًانَافِعًاوَأَعُوْذُبِکَ مِنْ عِلْمٍ لَایَنْفُعُo
ترجمہ:اے اللہ! میں تجھ سے نفع بخش علم کا سوال کرتا ہوں اور فائدہ نہ دینے والے علم سے تیری پناہ چاہتا ہوں .
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ سے نفع بخش علم مانگواور فائدہ نہ دینے والے علم سے اللہ کی پناہ مانگو۔
...